• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

بھارتی شہری سے کیسے تعلقات استوار ہوئے؟ مدیحہ امام نے پہلی بار بتادیا

شائع July 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شادی کے ایک سال بعد اداکارہ مدیحہ امام نے پہلی بار اپنے شوہر سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا اور ان کے شوہر کا پہلی بار 2015 میں تعلق قائم ہوا جو کہ کچھ عرصہ چلنے کے بعد ختم ہوگیا لیکن پھر ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔

مدیحہ امام نے حال ہی میں فوچیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے چار ماہ بعد انہوں نے سسرالیوں کے مطالبے پر بھارت میں جاکر ولیمے کی تقریب منعقد کی، جہاں انہیں بہت عزت اور پیار دیا گیا، انہیں فلمی ہیروئن کا پروٹوکول ملا۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہلی بار ان کے اور شوہر کے درمیان بولی وڈ فلم ڈیئر مایا کی شوٹنگ کے دوران ملاقات ہوئی اور ان کے آپس میں تعلقات بنے، مذکورہ فلم میں ان کے شوہر موجی بصر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے۔

ان کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران استوار ہونے والے تعلقات چند سال تک چلے لیکن پھر ان کا آپس میں رابطہ کم ہوگیا لیکن بعد ازاں 2021 میں موجی بصر نے ان سے کسی کام کے سلسلے میں رابطہ کیا تو ان کےدرمیان رومانوی تعلقات استوار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ دوبارہ تعلقات استوار ہونے کے فوری بعد ہی دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا اور محض 9 ماہ بعد ہی دونوں کے والدین کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ملاقات ہوئی اور رشتے کے معاملات طے پائے۔

ان کے مطابق ان کے نکاح کے وقت ان کے والد بیمار تھے، ان کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا، جس وجہ سے ان کا نکاح کچھ تاخیر کا شکار بھی ہوا۔

مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ شوہر موجی بصر نے ہی انہیں شادی کی پیش کش کی تھی اور ان سمیت ان کے اہل خانہ نے کوئی اختلاف نہیں کیا اور دونوں خاندان شادی کے لیے جلد رضامند ہوگئے۔

شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ان کے شوہر بولی وڈ فلموں کی پروڈکشن میں کام کرتے رہے ہیں، ان کا تعلق ریاست ارونا چل پردیش سے ہے جب کہ ان کے شوہر مکسل مارشل آرٹ کے ٹرینر بھی ہیں۔

اگرچہ انہوں نے شوہر کے تعلق اور کیریئر سے متعلق کھل کر وضاحت کی اور یہ بھی بتایا کہ ان کا نکاح بھی ہوا تھا، تاہم ایک بار پھر انہوں نے شوہر کے مذہب سے متعلق کھل کر گفتگو نہیں کی۔

ان پر الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ ان کےشوہر مسلمان نہیں اور اداکارہ ایسے الزامات پر پہلے واضح کر چکی ہیں کہ ان کے شوہر ہندو نہیں اور دلیل کے طور پر وہ بتاتی رہی ہیں کہ ان کا نکاح بھی ہوا تھا لیکن اس باوجود انہوں نے کبھی کھل کر شوہر کے مذہب سے متعلق نہیں بتایا۔

انہوں نے مئی 2023 میں موجی بصر سے دبئی میں شادی کرلی تھی، بعد ازاں ان کے ولیمے کی تقریب بھارت میں بھی منعقد ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024