• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

گلگت بلتستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چلاس بس فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

شائع July 4, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے کہا ہے کہ ضلع دیامر تحصیل داریل گاؤں گماری میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چلاس بس فائرنگ واقعے کا مسٹر مائنڈ اور انتہائی مطلوب خطرناک دہشتگرد کمانڈر شاہ فیصل ہلاک ہوگیا۔

ڈان نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے کہا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچی، ایک بزرگ اور 4 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے، خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کو آپریشن کیا۔

شمس لون کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور خطرناک دہشت گرد زاہد اللہ بھی زخمی ہوگیا جبکہ ایک اور دہشت گرد کا تعاقب کیا جارہا ہے، دہشت گردوں سے مقابلے میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علاقے میں کئی گھنٹوں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور حالات سخت کشیدہ ہیں۔

شمس لون کے مطابق وہ جلد گلگت پہنچ کر میڈیا کو تمام حالات سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اسمبلی اجلاس میں وزیر داخلہ نے ہوڈور دہشتگردی واقعے میں ملوث 7 دہشتگردوں کے پکڑے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 2 دسمبر کو صوبہ گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں دہشت گردوں کی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بس گزر میں گاہکچ سے روانہ ہوئی جس کو بزدلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ کی وجہ سے بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ڈی سی عارف احمد نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہوئے جبکہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا اہلکار بھی زخمی ہوا۔

دیامر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سردار شہریار نے بتایا کہ جائے حادثہ پر سب سے پہلے پولیس افسران پہنچے تھے جنہوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بس سے ٹکرانے والے ٹرک میں بھی آگ لگ گئی اور اس کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024