• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

شائع July 4, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز/ اےا پی پی
فائل فوٹو: ڈان نیوز/ اےا پی پی

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے وکیل کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی، احتساب عدالت کے جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی۔

احتساب عدالت کے جج نے حمزہ شہباز کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہر مرتبہ پرائیویٹ ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر دیتے ہیں، آئندہ اگر میڈیکل پیش کرنا ہو تو سرکاری ہسپتال کا پیش کریں۔

عدالت نے کہا کہ حمزہ شہباز کی کمر کی میڈیکل رپورٹس بھی آئندہ پیش کی جائیں، بعد ازاں عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

دوسری جانب، شہباز شریف کے وکیل انوار حسین ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، عدالت نے کیس کی مزید کاروائی 5 اگست تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024