• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

نوکری پر مستقل نہ کیے جانے کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر اساتذہ کا احتجاج

شائع July 3, 2024 اپ ڈیٹ July 4, 2024
مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے کی کوشش تو پولیس نے ان پر لاٹھیاں برسائیں— فوٹو: ڈان نیوز
مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے کی کوشش تو پولیس نے ان پر لاٹھیاں برسائیں— فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے اساتذہ نے نوکریوں پر مستقل نہ کیے جانے کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تاہم محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے سرکاری اساتذہ کا نوکری پر مستقل نہ کیے جانے کے خلاف تین روز سے پریس کلب پر جاری دھرنا آج احتجاج میں تبدیل ہو گیا۔

کراچی پریس کلب پر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ اور بیسک ٹیچرز کا موقف تھا کہ انہیں 26سال سے ریگولر نہیں کیا جارہا، تین جون کو انہیں مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود مستقلی کا لیٹر نہیں ملا۔

بعدازاں مظاہرین تمام رکاوٹیں عبور کر کے سندھ اسمبلی کے باہر جا پہنچے اور نعرے بازی شروع کردی۔

سندھ اسمبلی سے مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے کی کوشش تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور مظاہرین پر لاٹھیاں بھی برسائیں۔

اسی دوران سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی نے اساتذہ کے چار رکنی وفد سے مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اساتذہ کو مستقل کرنے کی سمری جلد وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی اور قانونی تقاضے پورے کرکے مطالبات منظور کیے جائیں گے۔

اساتذہ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا اور خبردار کیا کہ اگر وعدہ خلافی کی گئی تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024