• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، سمندری ہواؤں کے باوجود گرمی کی شدت برقرار

شائع July 3, 2024
—فائل فوٹو: اے پی
—فائل فوٹو: اے پی

کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ گرمی کی شدت 39 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024