• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یورو 2024ء: ترکیہ اور نیدرلینڈز نے 16 سال بعد کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

شائع July 3, 2024

یورپیئن چیمپیئن شپ (یورو) کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے آخری روز ترکیہ نے آسٹریا جبکہ نیدرلینڈز نے رومانیہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پہلا میچ نیدرلینڈز اور رومانیہ نے درمیان کھیلا گیا جس میں نیدرلینڈز کی ٹیم واضح طور پر حاوی نظر آئی، 25ویں منٹ میں پہلا گول گاکپو نے اسکور کیا جس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام پر نیدرلینڈز کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔

83ویں منٹ میں مینویل نے گاکپو کے اسسٹ کی بدولت نیدرلینڈز کے لیے دوسرا گول اسکور کیا جس کے بعد اضافی وقت کے تیسرے منٹ میں مینول کے دوسرے گول نے نیدرلینڈز کو 0-3 سے فتح دلوائی۔

دوسرے میچ میں ترکیہ اور آسٹریا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں میچ شروع ہونے کے پہلے ہی منٹ میں ترکیہ نے گول داغ دیا، ترکیہ کی جانب سے یہ گول میرح دیمیرل نے اسکور کیا جبکہ دوسرے ہاف میں انہوں نے دوبارہ گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلوائی، آسٹریا کی ٹیم نے کھیل میں واپسی ہوئی اور 66ویں منٹ میں مائیکل گریگوریسچ نے گول اسکور کردیا۔

ترکیہ فتح کے قریب تھی اور اضافی وقت کے 5ویں منٹ میں مقابلہ 2-2 سے برابر ہوجاتا لیکن ترکیہ کے 35 سالہ گول کیپر میرت گونک نے شاندار سیو کرکے ترکیہ کو 16 سال بعد یورو ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچایا۔

فٹبال ٹیم کی جیت پر شائقین نے سڑکوں پر نکل کر رات بھر اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منایا۔

جبکہ میدان میں میچ ختم ہونے کے بعد آسٹریا کے کھلاڑیوں پر مایوس تماشائیوں نے پلاسٹک کی بوتلوں سمیت مختلف اشیا پھینکیں، آسٹریا کے کپتان مارسیل سیبٹزر پر سکہ پھینکا گیا جو ان کے چہرے پر لگا۔

آسٹریا کے کپتان منہ پر سکہ لگنے کے بعد—تصویر: ایکس
آسٹریا کے کپتان منہ پر سکہ لگنے کے بعد—تصویر: ایکس

واضح رہے کہ 15 جون سے جرمنی میں یوروز 2024ء کے مقابلوں کا آغاز ہوا، ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں یورپ کی 24 فٹبال ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

پری کوارٹر فائنل مرحلہ ختم ہوتے ہی کوارٹر فائنل مقابلوں میں آمنے سامنے آنے والی ٹیموں کا بھی اعلان ہوگیا ہے، پہلا میچ 5 جولائی کو رات 9 بجے میزبان ملک جرمنی اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 6 جولائی رات 12 بجے پرتگال اور فرانس کا ٹاکرا ہوگا۔

6 جولائی رات 9 بجے تیسرے کوارٹر فائنل میچ انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ میدان میں اتریں گی جبکہ 7 جولائی رات 12 بجے نیدرلینڈز اور ترکیہ آمنے سامنے آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024