• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

شادی شدہ منال خان کو مداح نے شادی کی پیش کش کردی

شائع July 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

شادی شدہ اور ایک بچے کی والدہ اداکارہ منال خان کو مداح نے آن لائن شادی کی پیش کش کردی، جس پر اداکارہ نے مداح کو جواب بھی دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شاٹس، تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مداح نے منال خان کو شادی کی پیش کی۔

اداکارہ کے مداح نے اداکارہ کی پوسٹ پر جاکر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیش کش کی۔

انسٹاگرام پر بلیو ٹک اکاؤنٹ رکھنے والے مداح نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ وہ منال خان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

ان کی پیش کش پر اداکارہ نے انہیں بھائی لکھتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔

منال خان کی جانب سے پہلے سے ہی شادی شدہ ہونے کی بات کہنے پر مداح نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اداکارہ کی شادی کا سن کر دکھ ہوا۔

خیال رہے کہ منال خان نے اداکار و ماڈل احسن محسن اکرام سے 10 ستمبر 2021 کو شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے۔

شادی کے دو سال بعد اداکارہ کے ہاں نومبر 2023 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑے نے بیٹے کا نام محمد حسن اکرام رکھا تھا۔

شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد اداکارہ اگرچہ ٹی وی اسکرین پر اداکاری کرتے ہوئے کم دکھائی دیتی ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں جب کہ ٹی وی شوز سمیت تقریبات میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024