• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اوپو کے اے سیریز کا مڈ رینج فون متعارف

شائع July 2, 2024
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی اوپو نے اپنی معروف اے سیریز کا مڈ رینج بجٹ فون متعارف کرادیا، جسے فیچرز کے حوالے سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے اوپو اے 3 کو پیش کردیا، جسے 68-6 انچ اسکرین جب کہ 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون میں 45 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے جب کہ اسے اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اسے اسنیپ ڈریگن 685 کی چپ میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمروں کی ٹیکنالوجی اپگریڈ کردی گئی ہے۔

اوپو اے تھری کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی نے فون کو فوری طور پر تمام ممالک میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ پاکستان میں بھی اسے جولائی کے وسط تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

کمپنی نے 8 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت 61 ہزار روپے رکھی ہے جب کہ 12 جی بی ماڈیول کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم اس کی قیمت 68 ہزار روپے تک ہونے کی امید ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024