• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

وزیر اعظم کی تاجک صدر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

شائع July 2, 2024
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نے تاجک صدر کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور پاکستانی اور تاجک اقوام کے مابین سماجی روابط کو وسعت دینے کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دوشنبے میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات ہوئی۔

صدارتی محل پہنچے پر تاجک صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پر تپاک استقبال کیا۔

تاجک صدر نے پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں توانائی، معدنیات، صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لامحدود مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے تاجک صدر کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور پاکستانی اور تاجک اقوام کے مابین سماجی روابط کو وسعت دینے کی دعوت دی۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد سے تاجکستان پہنچے تھے۔

نائب وزیر اعظم اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور سید طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

دوشنبہ ایئرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ تاجک وزیر توانائی و آبی وسائل دلیر جمعہ، تاجک نائب وزیر خارجہ فرخ شریف زادہ نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا، دوشنبہ کے میئر جمشید تبر زادہ اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ بھی ایئرپورٹ پر موجد تھے۔

دوشنبہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تاجک وزیراعظم عزت مآب قاہر رسول زادہ کی ملاقات اور گفتگو کی۔

بعد ازاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دوشنبہ میں اسمٰعیل سامانی کی یادگار پر پہنچ کر اسمٰعیل سامانی کی یادگار پر پھولوں کا گلدستہ رکھا، اسمٰعیل سامانی وسط ایشیا کی تاریخی شخصیت اور تاجکستان کے قومی ہیرو ہیں، اسمٰعیل سامانی نے نویں اور دسویں صدی میں تاجکستان اور خراسان کے علاقے پر حکومت کی تھی، اسمٰعیل سامانی نے تاجک قوم کو تاریخ ساز ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔

بعد ازاں صدارتی محل آمد پر شہباز شریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف کا تاجک کابینہ سے تعارف کرایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024