• KHI: Fajr 4:21am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:27am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:22am Sunrise 5:05am
  • KHI: Fajr 4:21am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:27am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:22am Sunrise 5:05am

کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق

شائع July 2, 2024
فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں منوجان روڈ ہدہ میں مسلح افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد لہڑی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منیر احمد لہڑی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جولائی 2024
کارٹون : 5 جولائی 2024