• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 45 ہوگئی

شائع July 1, 2024
کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 45 ہوگئی ہے — فائل فوٹو: پی پی آئی
کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 45 ہوگئی ہے — فائل فوٹو: پی پی آئی

کراچی میں گرمی کا راج برقرار ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں مزید 5 افراد ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ہیٹ ویو سے ایک موت جناح ہسپتال جبکہ 4 افراد کی موت عباسی شہید ہسپتال میں رپورٹ ہوئی۔

ان اموات کے بعد کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد چند روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ مسلسل 40 ڈگری کو چھو رہا ہے، جبکہ سمندری ہوا بند ہونے سے گرمی کی زیادہ شدت محسوس کی جارہی ہے۔

گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے گزشتہ روز ڈان کو بتایا تھا کہ موجودہ موسمی حالات 2015 کی ہیٹ ویو کے بعد سب سے زیادہ گرم ہیں جس میں زیادہ درجہ حرارت 44.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہم 9 سال کے بعد اسی طرح کے موسمی حالات دیکھ رہے ہیں، کراچی میں جاری ہیٹ ویو کے دوران ماہانہ اوسط درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈاکٹر سرفراز کا کہنا تھا کہ 2015 اور 2024 میں گرمی کی شدت میں اضافہ، بنیادی طور پر کم ہوا کے دباؤ کی وجہ سے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں خاص طور پر نمی کا تناسب زیادہ رہتا ہے جس کی وجہ سے گرم موسم ناقابل برداشت ہوجاتا ہے، کیونکہ اس سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، رواں ہفتے نمی کا تناسب 50 فیصد یا اس سے زائد رہا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال جون کے مہینے کا کم سے کم درجہ حرارت بھی اوسط درجہ حرارت سے زیادہ رہا، جو اوسطاً 29-30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024