• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

بلوچستان کے 15 اضلاع میں 3 سے 7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع

شائع July 1, 2024
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ کسان موسم کی پیش گوئی کے مطابق فصلوں کی سرگرمیوں کا انتظام کریں — فائل فوٹو: پی پی آئی
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ کسان موسم کی پیش گوئی کے مطابق فصلوں کی سرگرمیوں کا انتظام کریں — فائل فوٹو: پی پی آئی

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق صوبے کے 15 اضلاع میں 3 سے 7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کی تیز ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 3 سے 7 جولائی تک لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، کوہلو، ژوب، زیارت، بارخان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ کسان موسم کی پیش گوئی کے مطابق فصلوں کی سرگرمیوں کا انتظام کریں، جبکہ عوام سے درخواست کی ہے کہ بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسلادھار بارش، آندھی، گردوغبار اور آسمانی بجلی روزمرہ کے معمولات کو متاثر کر سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024