• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

’کوئی تعجب نہیں کہ قیامت کیوں قریب ہے‘ ماہرہ خان کی تصاویر پر ہنگامہ

شائع July 1, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے یورپی ملک اٹلی کے سیر کے دوران شیئر کی گئی تصاویر پر مداحوں نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اٹلی کے سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس میں سے کچھ تصاویر میں انہیں مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کو مغربی اور بولڈ لباس میں دیکھ کر ان کے مداح سیخ پا ہوگئے اور مغربی انداز اپنانے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں شرم و حیا دلانے کی کوشش کی۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں انہیں خوبصورت مقام پر گاڑی کے قریب مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دیگر تصاویر میں انہوں نے روایتی لباس پہنا ہوا ہے۔

انہوں نے اٹلی کے سیاحتی مقامات کے خوبصورت نظاروں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور متعدد شوبز پیجز کی جانب سے بھی انہیں شیئر کیا گیا اور وہاں بھی صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

زیادہ تر صارفین نے ماہرہ خان کی جانب سے مغربی اور بولڈ لباس پہننے پر غصے کا اظہار کیا اور ان کے انداز کو بے شرمی سے جوڑا۔

بعض صارفین نے لکھا کہ اداکارہ ہر انٹرویو میں بتاتی رہی ہیں کہ نانی انہیں آستین کے بغیر والے کپڑے پہننے نہیں دیتی تھیں اور اب ان کا لباس دیکھیں؟

کچھ مداحوں نے لکھا کہ ماہرہ خان بھی دوسروں کی طرح اپنی حیا کھوتی جا رہی ہیں، انہیں دیکھ کر اس بات پر تعجب نہیں کہ قیامت قریب ہے۔

بعض لوگوں نے اداکارہ کے لیے انتہائی سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا جبکہ کچھ صارفین نے رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ماہرہ خان کی طرح تمام اداکارائیں ایسی ہی ہیں۔

کچھ مداحوں نے اداکارہ کے لباس کو دیکھ کر سوال اٹھایا کہ کیا وہ مسلمان خاتون ہیں؟

اسی طرح بعض صارفین نے ان کے لیے خدا سے ہدایت کی دعائیں کیں اور لکھا کہ وہ اب تک دیگر اداکاراؤں کی طرح بولڈ نہیں تھیں لیکن اب وہ بھی دوسروں کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025