• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

جماعت اسلامی کا بجلی و پیٹرول کی قیمت میں اضافے کےخلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

شائع July 1, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی و پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں عظیم الشان دھرنا دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک گیر ہڑتال پر مشاورت کر رہی ہے، حکومت کو ظالمانہ ٹیکس ختم کرنے پر مجبور کردیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک بھر میں شدید بحران ہے، بجلی کے بل بجلی بموں کی صورت میں عوام پر گرے ہیں، خواتین اپنے زیورات بیچ کربجلی کے بل دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول و گیس کی قیمت میں اضافہ کیا، پھر آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکسز لائے جا رہے ہیں، یہ عوام کو مزید ٹیکسوں کے نیچے دبانا چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جاگیرداروں سے کوئی ٹیکس نہیں لیاجا رہا، بڑے لوگ مزے کر رہے ہیں، حکومت کو کوئی شرمندگی ہو، وزیر اعظم اعزاز سے کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے مل کر بجٹ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی نظام و اشرافیہ نے اچھی تعلیم صحت سے محروم کردیا ہے، صحت کی سہولیات پر ادویات کے خام مال پر ٹیکس لگا دیا ہے، جان بچانے والی ادویات پر بھی 20 فیصد ٹیکس لگا۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024