• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

روہت اور کوہلی کے بعد جدیجا کا بھی ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع June 30, 2024
رویندرا جدیجا نے ٹی20 کیریئر میں 74 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی— فوٹو: اے ایف پی
رویندرا جدیجا نے ٹی20 کیریئر میں 74 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی— فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں فتح کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی کی طرح مایہ ناز آل راؤنڈر رویندرا جدیجا نے بھی ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں رویندرا جدیجا نے کہا کہ تشکر سے بھرپور دل کے ساتھ میں انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ کو الوداع کہتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ فخریہ انداز میں سرپٹ دوڑتے ایک ثابت قدم گھوڑے کی طرح میں نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آگے دوسرے فارمیٹس میں بھی کرتا رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ایک خواب کی تکمیل جیسا ہے اور جو میرے ٹی 20 بین الاقوامی کیریئر کا سب سے بلند مقام ہے۔

انہوں نے کیریئر کے دوران مکمل سپورٹ، خوشگوار یادوں اور خوشیوں پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بھارت کے لیے ٹی20 میں کئی یادگار اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنی عمدہ فیلڈنگ اور باؤلنگ سے حریفوں کے لیے درد سر بنے رہنے والے 35 سالہ جدیجا نے 2009 میں ڈیبیو کیا تھا اور اس دوران 74 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 515 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 54 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

بھارت نے گزشتہ روز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر 11 سال بعد آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ٹیم کے چیمپیئن بننے کے بعد کپتان روہت شرما کے ساتھ ساتھ ان کے پیشرو اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے بھی کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024