• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm

جنوبی افریقہ نے ’چوکرز‘ کا ٹیگ دھونے کا موقع گنوادیا

شائع June 30, 2024
فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو
فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو

بڑے ایونٹس میں ’چوکرز‘ کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے میں تو کامیاب رہا لیکن ایک بار پھر بڑے میچ میں ’چوکرز‘ کا ٹیک دھونے میں ناکام ثابت ہوا۔

ویسٹ انڈیز کے شہر برج ٹاؤن، بارباڈوس کے کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت، جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی20 کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی کے 76 اور اکشرپٹیل کے 47 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز ہی بناسکی۔

مجموعی طور پر ٹی20 اور ون ڈے ورلڈکپ کے 8 سیمی فائنل میں جیت کے انتہائی قریب پہنچنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے والے ’چوکرز‘ نے تاریخ میں پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے فائنل تک کا سفر طے کیا۔

تاہم، بدقسمتی سے جنوبی افریقہ فائنل میں ایک بار پھر جیتی ہوئی بازی ہار گیا اور ’چوکرز‘ کا ٹیگ دھونے کا نادر موقع گنوادیا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں 177 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 15 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنالیے تھے اور میچ جیتنے کے لیے 30 گیندوں پر صرف 30 رنز درکار تھے، ایسے میں ان کے دو اہم بلےباز وکٹ پر موجود تھے، لیکن وہ آخری 5 اوورز میں صرف 23 رنز ہی بناسکے۔

جنوبی افریقہ کب کب بڑے ایونٹ میں ناکام ہوئی؟

  • ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کی بات کریں تو پہلی بار جنوبی افریقہ کو 1992 میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
  • آسٹریلیا سے ہونے والا 1999 ورلڈکپ کا سیمی فائنل برابری پر ختم ہوا، جس میں آسٹریلیا نے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل میں جگہ بنائی۔
  • 2007 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں ایک بار پھر آسٹریلیا سے شکست ہوئی۔
  • 2009 کے ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
  • 2014 کے ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، جس میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔
  • 2015 کے ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے پروٹیز کو شکست دی۔
  • 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پروٹیز کو کینگروز کے ہاتھوں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ْ

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024