• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

بھارت ہمارے ڈرامے اور فلمیں نہیں خرید رہا، ہم کیوں ان کی فلمیں چلائیں، نبیل ظفر

شائع June 29, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت ہم سے ہماری فلمیں اور ڈرامے تک نہیں خرید رہا تو ہم کیوں ان کی فلمیں سینماؤں میں چلائیں؟

نبیل ظفر نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

ان کی جانب سے بھارتی فلموں اور ڈراموں کے حوالے سے کی گئی بات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر اعتراض کیا۔

نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ اداکاروں کے دوسرے ملک میں جاکر کام کرنے میں کوئی برائی نہیں، کام کہیں بھی جاکر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں بھارتیوں کے مقابلے پاکستانی لوگ بڑے دل کے مالک ہیں، وہ مہمانوں اور اداکاروں کی عزت کرتے ہیں۔

نیبل ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر بھارت کا یا کسی اور ملک کا اداکار آتا ہے اور وہ شاُپنگ کرنے نکلتا ہے تو دکاندار ان سے پیسے تک نہیں لیتے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ لیکن جب بھارت میں اداکار کام کرنے جاتے ہیں تو انہیں خوف کی وجہ سے وہاں سے بھاگنا پڑتا ہے۔

ان کے مطابق بھارت ہم سے بڑا ملک ہے، ان کی آبادی ایک ارب 25 کروڑ ہے جب کہ ہماری صرف 25 کروڑ ہے تو انہیں اپنی آبادی کے حساب سے ہم سے ڈرامے اور فلمیں خریدنے چاہیے اور اپنے ملک میں نشر کرنے چاہیے۔

نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ اگر بھارت ہم سے 10 فیصد ڈرامے اور فلمیں بھی نہیں خریدتا تو ہم کیوں ان سے 20 یا 50 فیصد فلمیں خرید کر سینماؤں میں چلائیں؟

اداکار نے پروگرام میں مزید کہا کہ لیکن پاکستانی سینما مالکان کی مجبوری ہے، انہیں بھارتی فلمیں صرف کمائی کی وجہ سے لگانے پڑتی ہیں، کیوں کہ انہیں اپنے اخراجات نکالنے ہوتے ہیں، سینما مالکان کو بھارت سے پیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بھی ہم سے فلمیں اور ڈرامے خریدیں، انہیں سینماؤں میں لگائیں، چاہے پاکستانی فلمیں وہاں کوئی دیکھے یا نہ دیکھے لیکن انہیں وہاں نمائش کے لیے پیش کیا جائے، تبھی پاکستان میں بھی ان کی فلمیں دکھائی جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ آج تک کام کے سلسلے میں بھارت نہیں گئے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024