• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: بھارتی کرکٹ شائقین ٹیم کی جیت کیلئے مذہبی رسومات، پوجا پاٹ میں مصروف

شائع June 29, 2024
فوٹو:اے ایف پی
فوٹو:اے ایف پی

امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد مد مقابل ہوں گی جب کہ بھارت بھر کے کرکٹ شائقین میگا ایونٹ کے فائنل میں اپنی ٹیم کی جیت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں، روزہ رکھ رہے ہیں اور پوجا پاٹ میں مصروف ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے ویسٹ انڈیز کے شہر برج ٹاؤن، بارباڈوس کے کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) فائنل میں مدمقابل ہوں گی، اس سے پہلے 2014 کے ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں بھارت کو کامیابی ملی تھی۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی بھی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا تاج اپنے سر سجائے گی، کیوں کہ دونوں ہی ٹیمیں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں۔

جنوبی افریقہ نے گروپ مرحلے میں بنگلہ دیش، سری لنکا، نیدرلینڈز اور نیپال کے خلاف فتوحات حاصل کیں اور سپر ایٹ مرحلے میں امریکا کے علاوہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دی، جب کہ سیمی فائنل میں افغانستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر پہلی بار فائنل میں رسائی حاصل کی۔

دوسری جانب، بھارت نے اپنی مہم کا آغاز آئرلینڈ، پاکستان، امریکا کے خلاف جیت سے کیا، کینیڈا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا، سپر ایٹ مرحلے میں بھارت نے افغانستان، بنگلہ دیش کے علاوہ آسٹریلیا کو شکست دی، جب کہ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 68 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نیوز چینلز نے بار بار شائقین کی ایسی تصاویر نشر کیں جن میں شائقین آگ کے ساتھ ہندو مذہب کی رسومات ادا کتے دکھائی دیے، انہوں نے بھگوان سے اپنا پہلا ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی ٹیم کی فتح مانگی۔

اس کے علاوہ شائقین کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ٹورنامنٹ میں 3 نصف سنچریاں بنانے والے بھارتی کپتان روہت کی پھولوں کے ہاروں سے سجی کچھ تصاویر کو اٹھائے دکھایا گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا یونیفارم پہنے ہوئے ایک پرجوش پرستار سعد مجید نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’میرے ہونٹوں پر دعا ہے، مجھے امید ہے کہ ٹیم راہول ڈریوڈ کے لیے یہ میچ جیتے گی۔

دہلی میں موجود ایک اور فین سمیت ڈگر نے کہا کہ ’میں صبح سے روزہ رکھوں گا اور اس وقت ہی کچھ کھاؤں گا جب بھارتی آج جنوبی افریقہ کے خلاف جیتے گا، ان کے ہارنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024