• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

یہ تو اجے فتح علی خان ہیں، گلوکار کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں کا رد عمل

شائع June 29, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستان کے مقبول گلوکار راحت فتح علی خان کی تقریبا تین دہائیاں پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے انہیں بولی وڈ اداکار اجے دیوگن کا ہم شکل قرار دے دیا۔

راحت فتح علی خان کی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر گلوکاری کرنے کی پہلی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں ان کا چہرہ اور بالوں کا انداز اجے دیوگن سے کافی ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے۔

راحت فتح علی خان کی جانب سے گائے گئے گانے تیری نظر نے محبتوں کا گلاب کھلا دیا دل میں، کی ویڈیو میں انہیں بھارتی اداکار سے مشابہ دیکھا جا سکتا ہے۔

راحت فتح علی خان مذکورہ ویڈیو 1990 کی دہائی کی ہے، تاہم بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ ویڈیو میں گلوکار کا چہرہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بھارتی اداکار کی طرح بنایا گیا ہے، تاہم زیادہ تر مداحوں نے ویڈیو کو اصلی قرار دیا۔

انٹرنیٹ صارفین نے راحت فتح علی خان کی جوانی کو بولی وڈ اداکار اجے دیوگن کی جوانی سے تشبیح دی اور کہا کہ جوانی میں دونوں ہم شکل دکھائی دیتے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے پاکستانی گلوکار کا نام اجے فتح علی خان بھی رکھا۔

بعض مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ گلوکار جوانی میں فتح علی دیوگن زیادہ لگتے تھے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

راحت فتح علی خان کی جانب سے مذکورہ ویڈیو میں گائے گئے گانے سے متعلق بعض مداحوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ گانا ان کا پی ٹی وی پر پہلا گانا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025