• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

مریم نواز کا طرز حکمرانی منفرد ہے، عظمیٰ بخاری

شائع June 29, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا طرز حکمرانی منفرد ہے، تمام حکومتی مشینری مریم نواز کے ساتھ کام کررہی ہے، مریم نوازکو بیورو کریسی کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام حکومتی مشینری مریم نواز کے ساتھ کام کررہی ہے، مریم نوازکوبیورو کریسی کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں بہت سے نئے منصوبے متعارف کرائے جارہے ہیں، مریم نواز کے تمام 100 منصوبے عملی طور پرموجود ہیں، مریم نوازنے ایوان میں ہلڑبازی کے دوران اپنے تمام منصوبوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا طرز حکمرانی منفرد ہے، پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی گئی، حکومت کا کام مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جو کہا وہ کرکے دکھایا، بہترین اقدامات سے آٹے کی قیمت میں کمی کی گئی، آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچا، روٹی کی قیمت 14روپے سے بھی نیچے آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نے 100دن میں بہت اہم کام کیے، غیرمعیاری دودھ اور مشروبات کو ضبط کرکے ضائع کیا گیا، فیلڈ آفیسرز نے غیر معیاری دودھ اور مشروبات کو پکڑ کر ضائع کیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024