• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

اسلام آباد میں ڈینگی کا خطرہ، وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو الرٹ کردیا

شائع June 29, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اور انہیں ڈینگی سے نمٹنے کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اور انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، جب کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر اور شہر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسسز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام لیبز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ قائم رکھا جائے۔

دوسری جانب، چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے باونڈری ایریاز میں انسداد ڈینگی ورکنگ گروپ قائم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد اورراولپنڈی انتظامیہ انسداد ڈینگی کےلئے ایک ٹیم کے طور پر کام کرے گی، اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے 9کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈینگی بخار دنیا بھر میں مچھروں سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور یہ 4 اقسام کے ڈینگی وائرسز کا نتیجہ ہوتا ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 40 کروڑ افراد کو ڈینگی انفیکشنز کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے 9 کروڑ 60 لاکھ افراد بیمار ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024