• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

سندھ: محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ملازمین کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کا انکشاف

شائع June 28, 2024
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ملازمین نے لی گئی رقوم واپس نہ کیں تو ان کی تنخواہ روک دی جائے گی — فائل فوٹو
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ملازمین نے لی گئی رقوم واپس نہ کیں تو ان کی تنخواہ روک دی جائے گی — فائل فوٹو

سندھ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ملازمین کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپنے مراسلے میں سندھ کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز کو ملازمین سے رقوم واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ملازمین نے لی گئی رقوم واپس نہ کیں تو ان کی تنخواہ روک دی جائے گی اور تنخواہ سے رقوم واپس لی جائیں گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کے حقدار نہیں تھے، انہوں نے غلط بیانی کرکے رقوم لیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جولائی 2024
کارٹون : 1 جولائی 2024