• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

برآمدات میں جعلسازی کرنے کے الزام پر 7 کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج

شائع June 28, 2024
— فائل فوٹو:اے ایف پی
— فائل فوٹو:اے ایف پی

کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے برآمدات میں جعلسازی میں ملوث 7 کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے رعایتی قیمت پر درآمدی مال منگوا کر برآمدات کرنے میں ناکام رہنے والی 7 کمپنیوں کے خلاف مقدمے درج کیے ہیں۔

درج مقدمات میں کمپنیوں پر الزام ہے کہ 303 ملین کی درآمدات کی گئیں جس پر 156 روپے کی ٹیکس چھوٹ حاصل کی گئی، تاہم چھوٹ ملنے کے باوجود کچھ بھی ایکسپورٹ نہ کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق ایس آر او کے تحتکمپنیاں درآمدی مال پر ٹیکس چھوٹ کے بعد برآمدات کی پابند تھیں۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے کہا کہ برآمدات میں جعلسازی سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024