• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی، سنی اتحاد کونسل کے 11 اراکین پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل

شائع June 28, 2024
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک  احمد خان — فوٹو: ڈان نیوز
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان — فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بجٹ اجلاس کے موقع پر تقریر کے دوران ہلڑ بازی، ہنگامہ آرائی، گالی گلوچ اور ایوان کا تقدس پامال کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے 11 اراکین پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 11 ارکان کی رکنیت 15 روز کےلیے معطل کی ہے۔

اپوزیشن ارکان ذوالفقار علی، شہباز احمد، طیاب راشد، محمد عاطف، شیخ امتیاز، حافظ فرحت عباس ، اعجاز شفیع، رانا اورنگزیب، شعیب امیر، اسامہ اصغر اور اسد عباس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے مریم نواز کی تقریر کے دوران ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنے، غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے، قائد ایوان کو ٹارگٹ کرنے اور ایوان کے تقدس کو پامال کرنے پر 11 ارکان اسمبلی کی رکنیت 15 روز کےلئے معطل کی۔

معطل اراکین میں سنی اتحاد کونسل کے ذوالفقارعلی شہباز احمد ،محمد عاطف ،طیب راشد اور امتیاز محمود کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ حافظ فرحت عباس ،اعجاز شفیع ،رانا اورنگزیب ،شعیب امیر پر بھی 15 روز تک اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

اسپیکر کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن میں بھی اسامہ اصغر علی اور اسد عباس سمیت 11 ارکان پر ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث بجٹ اجلاس ہفتہ کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہاؤس کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی، اگلی مرتبہ ہاؤس کو ان آرڈر چلانے کے لیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا۔

اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مہنگائی کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتا رہی تھیں اور ایوان میں دوسری طرف غنڈہ گردی کی جا رہی تھی، ہم نے سوچ لیا ہے،اپوزیشن جیسا کرے گی ویسا ہی موصول کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وطیرہ بنالیا ہے، یہ ہماری لیڈر کے بارے میں گندی زبان استعمال کرتے ہیں، ہم بھی اپوزیشن میں رہے،ا یسی بدتمیزی کبھی نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024