• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

اگر کوئی میرا شوہر ہے تو سامنے آئے، اداکارہ میرا

شائع June 28, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

شادی اور تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اگر ان کا کوئی شوہر ہے تو وہ سامنے آئے۔

اداکارہ میرا نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلموں اور ڈراموں سمیت دیگر منصوبوں کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران میرا کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریفیں بھی کی گئی اور اداکارہ نے انہیں اپنا آئیڈیل بھی قرار دیا۔

اسی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے ان سے شادی اور شوہر سے متعلق بھی سوالات کیے، جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دے کر صحافیوں کو لاجواب کردیا۔

اداکارہ نے جوابات دیتے ہوئے پہلے صحافیوں کو اپنے سسرالی قرار دیا اور بعد ازاں کہا کہ وہ ہی ان کی شادی کروائیں گے اور ڈولی میں بھی انہیں بٹھائیں گے۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے معاملے پر کیا بات کریں اور صحافیوں کو کیا جواب دیں اور بعد ازاں مسکراتے ہوئے کہا کہ صحافی ہی ان کے سسرالی ہیں، جس پر پریس کانفرنس میں موجود تمام صحافی ہنس پڑے۔

ایک صحافی نے انہیں پہلے سے شادی شدہ قرار دیا، جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے سوالیہ انداز میں جواب دیا کہ اگر ان کے پہلے سے ہی شوہر ہیں تو وہ سامنے کیوں نہیں آتے؟ وہ سامنے تو آئیں نا؟

اداکارہ کی جانب سے شوہر کے سامنے آنے کی بات پر بھی وہاں موجود صحافی ہنس پڑے۔ اداکارہ میرا شادی اور تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے سنگل نہیں ہیں، انہوں نے شادی کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس سے قبل اداکارہ میرا پر تکذیب نکاح سمیت خلع اور طلاق کے دیگر کیسز بھی لاہور کی عدالتوں میں زیر سماعت رہے اور تاحال ان کیسز کے حتمی فیصلے نہیں ہو سکے۔

ان پر ماضی میں عتیق الرحمٰن نامی شخص سمیت کیپٹن نوید نامی شخص سے بھی شادیاں کرنے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025