• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی: ہیٹ ویو کے دوران لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی درخواست پر کے الیکٹرک سے پلان طلب

شائع June 28, 2024
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کی جانب سے ہیٹ ویو کے دوران لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے دائر جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کے دوران ہیٹ ویو میں شہریوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق کے الیکٹرک سے پلان طلب کرلیا۔

جسٹس ذوالفقار احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فریقین کو 15 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس ذوالفقار احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج ہی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے ہیٹ ویو میں شہریوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق کے الیکٹرک سے پلان طلب کرلیا۔

جسٹس ذوالفقار احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فریقین کو 15 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ کے الیکٹرک کو بالخصوص ہیٹ ویو میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔

درخواست عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین کی جانب سے دائر کی ہے۔

درخواست میں وزارت توانائی ، نیپرا اور کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ درخواست میں کے الیکٹرک کی جانب سے 71 فیصد فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ فری کرنے کو غلط قرار دیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کے مطابق کے الیکٹرک کی غیر معیاری کارکردگی کے باعث نیپرا نے 5 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، ٹیکنیکل فالٹس بھی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہیں، انہیں درست کیا جائے، کراچی میں 16 گھنٹے کی روزانہ اوسط لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔

ایڈوکیٹ عثمان فاروق کے مطابق اب رات کے اوقات میں بھی 2 سے 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے، ہیٹ ویو کی وجہ سے سیکڑوں شہری روزانہ ہسپتال لائے جا رہے ہیں، کے الیکٹرک کی کارکردگی سے کراچی کا کاروباری طبقہ اور طالب علم بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ان دنوں گرمی کی شدید لہر کے دوران صوبہ سندھ کے دارالحکومت ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہوا ہے۔

شدید گرمی کے دوران کراچی میں مختلف علاقوں میں 12 سے 12 گھنٹے بجلی غائب ہونا معمول بن گیا، اس کے علاوہ شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی کئی روز سے بند ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ دنوں بجلی کی طویل بندش اور گرمی کے ستائے شہریوں نے شہر کے مخلتف علاقوں میں احتجاج کیا، تین ہٹی، صفورا روڈ ، رضویہ سوسائٹی، لائنز ایریا، گرو مندر، نارتھ کراچی، کورنگی، لانڈھی، قائد آباد اور موسیٰ کالونی میں شہریوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرم ترین دنوں میں جان بوجھ کر پریشان کیا جا رہا ہے، لوگوں کے دن رات عذاب بنادیے گئے ہیں۔ کوئی پرسان حال نہیں جب کہ جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شاہراہ فیصل پرپانی و بجلی کی بندش کے خلاف دھرنا دیا گیا جس میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی، ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024