• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

کراچی: تاوان کیلئے کورنگی سے اغوا شہری ملیر کے سعود آباد پولیس اسٹیشن سے بازیاب

شائع June 27, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

کراچی کے ایک مجسٹریٹ نے ضلع ملیر کے علاقے سعود آباد کے تھانے پر چھاپہ مار کر کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا شہری بازیاب کروالیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ مغوی شہری کے اہل خانہ سے 10 لاکھ روپے تاوان مانگا جارہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مغوی شہری کو پہلے زمان ٹاؤن تصویر محل چوکی میں رکھا گیا، بعد میں سعودآباد تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ شہر ی کو گرفتار یا حراست میں لیے جانے کے حوالے سے روزنامچے میں کسی قسم کی کوئی معلومات درج نہیں تھیں۔

مجسٹریٹ نے کل سعود آباد تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کو طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جولائی 2024
کارٹون : 1 جولائی 2024