• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ساہیوال واقعے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے عدالت سے رجوع

شائع June 27, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) نے ساہیوال واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا جب کہ عدالت عالیہ نے درخواست میں ترمیم کی اجازت دےدی۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شبیر نیازی نے ایڈوکیٹ نوشاب خان کی وساطت سے درخواست دائر کی،درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

دائر درخواست پر سماعت کے دوران وکیل وائے ڈی اے کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ پورے پنجاب میں حکومت کی جانب سے غیر قانونی اقدامات پر ینگ ڈاکٹرز تحفظات کا شکار ہیں، جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ لگتا ہے آپ نے درخواست بہت جلدی میں ڈرافٹ کی ہے۔

عدالت نے کہا کہ جس نے آپ کے خلاف فورس کا استعمال کیا، آپ نے کسی کو فریق نہیں بنایا، جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست میں ترمیم کر کے لے آئیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اصل مسئلہ زمینی صورتحال ہے، ینگ ڈاکٹرز بھی ہڑتال جاری رکھنا نہیں چاہتے، جسٹس شجاعت علی خان نے صدر ینگ ڈاکٹرز سے مکالمہ کیا کہ آپ کو چاہیے کہ اپنی ڈیوٹی کریں ، ہمیں گارنٹی دیں کہ آپ ہڑتال ختم کریں گے، ہم چاہتے ہیں آپ کل یہاں پر نظر نہ آئیں، ہسپتال میں ہوں۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ میں اپنے ڈاکٹرز کی کونسل میں اس مسئلہ پر بات کروں گا، جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے، 12 کروڑ لوگوں کا آپ سے واسطہ پڑتا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ساہیوال ہسپتال واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ساہیوال واقعے پر تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، ساہیوال ہسپتال کے واقعے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے اقدامات غیر قانونی قرار دیے جائیں،
درخواست کے حتمی فیصلے تک پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو ختم کرنے کا حکم معطل کیا جائے، ڈاکٹرز کی ایڈہاک شپ ختم کرنے کا اقدام بھی کلعدم قرار دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ساہیوال واقعے کا پس منظر:

8 جون کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ لگنے کے باعث 11 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے، وارڈ میں لگی آگ کے دوران ہسپتال اسٹاف اور سیکیورٹی گارڈز نے جان پر کھیلتے ہوئے بچوں کو ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔

بعد ازاں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا، ہسپتال کے بچہ وارڈ میں ایئرکنڈیشن سسٹم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت برتنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سمیت 4 سینئر ڈاکٹرز کو برطرف کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، ہسپتال کے ایم ایس اختر حسین، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عثمان انور، اسسٹنٹ ایم ایس ڈاکٹر عمر اور ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن کو برطرف کیا گیا جس پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کردی گئی جو تاحال جاری ہے۔

اس سے قبل ہسپتال عملے کی جانب سے بچوں کی موت کو طبی وجوہات کے باعث بتائی گئی تھیں اور ہسپتال کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں بھی ’سب ٹھیک‘ قرار دیا تھا۔

تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور آزادانہ انکوائریوں کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ آگ کے دوران بچوں کو ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیے جانے کے بعد بچوں کی حالت مزید خراب ہوئی تھی، جب کہ آگ لگنے والے آلات بھی کام نہیں کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزادی انکوائریوں کی رپورٹس، سی سی ٹی فوٹیج اور موبائل فوٹیج دیکھنے کے بعد ان ڈاکٹرز کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024