• KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:56pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:56pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

لاہور ہائیکورٹ: شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل، آئی جی پنجاب طلب

شائع June 27, 2024
— لاہور ہائی کورٹ / ویب سائٹ
— لاہور ہائی کورٹ / ویب سائٹ

لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل طلب کرلیا۔

جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگیاں آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، حکومت پنجاب اس حوالے سے اپنا پالیسی بیان دے، یہ کیا طریقہ ہے کہ کیسز سے ضمانت ملے تو اسے اٹھا لو۔

عدالت کا مغوی کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کر دی اور حکم دیا کہ کل مغوی کو اور تفصیلی رپورٹ رپورٹ پیش کریں۔

لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ 14 جون کو عدالت نے شہباز گل کے بھائی کی مبینہ اغوا کی بازیابی پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔

وکیل نے الزام عائد کیا تھا کہ غلام شبیر جب اسلام آباد جا رہے تھے تو پولیس نے انہیں ’اٹھا‘ لیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مغوی کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ پولیس درخواست گزار کو ان کے حوالے سے کچھ نہیں بتا رہی۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025