• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈیرہ بگٹی: شدید بارشوں سے 2 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

شائع June 27, 2024
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

ضلع ڈیرہ بگٹی کے سوئی اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔

سیلابی پانی سے انسانی بستیاں ڈوب گئیں، رہائشی کہیں اور پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز نے ڈان کو بتایا کہ سوئی ٹاؤن میں ایک کچا مکان گرنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے اور 2 درجن سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو علاج کے لیے پی پی ایل سوئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ کم از کم 6 زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن کے سر پر چھت گرنے کے باعث شدید چوٹیں آئی ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024