• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

کمشنر کراچی نے ہیٹ ویو سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی رپورٹیں مسترد کردیں

شائع June 26, 2024 اپ ڈیٹ June 27, 2024
کمشنر کراچی سید حسن نقوی — فوٹو: کمشنر کراچی ویب سائٹ
کمشنر کراچی سید حسن نقوی — فوٹو: کمشنر کراچی ویب سائٹ

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں ہیٹ ویو سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی رپورٹیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دو روز کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 10 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ فلاحی اداروں سمیت کوئی بھی ادارہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے از خود اموات کا ڈیٹا جاری نہ کرے بلکہ حکومت اور انتظامیہ سے پہلے تصدیق کرے۔

انہوں نے کہا کہ زائد اموات کے حوالے سے جو اعداد و شمار بتائے جا رہے ہیں ان کی تصدیق نہیں ہوئی اور شہر میں گزشتہ دو دنوں میں ہیٹ اسٹروک سے 10 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی انتظامیہ ہیٹ ویو سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں انتقال کرنے والوں کی شرح نارمل سے کچھ بڑھی ہے لیکن زائد ہلاکتیں ہیٹ اسٹروک سے نہیں ہوئیں۔

سید حسن نقوی نے کہا کہ ہم نے ڈیٹا جمع کرنے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع اختیار کیے ہیں اور قبرستانوں کا ڈیٹا حاصل کر نے کے لیے بلدیہ عظمیٰ اور سرد خانوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ ہیٹ ویو کی صورتحال کے دوران لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ اجلاس کیا جائے گا تاکہ رات 12بجے سے صببح 6بجے تک بلا تعطل بجلی فراہم کر نے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024