• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

کراچی میں گزشتہ تین دنوں میں ہونے والی اچانک اموات کی تحقیقات شروع

شائع June 26, 2024
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

سندھ حکومت نے کراچی میں گزشتہ تین دنوں کے دوران اچانک ہونے والی متعدد افراد کی اموات کی تحقیقات شروع کردیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے شہر میں گزشتہ دنوں میں متعدد افراد کی اچانک ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی انکوائری کی جارہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آخرکار اموات کی کیا وجوہات ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ وجہ بنی تو ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد کی جائے گی۔

ضیا لنجار کا کہنا تھاکہ کے الیکٹرک کے منتظمین اور ذمہ داران پر قتل کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

کہا کہ کراچی میں متعدد افراد کی اچانک ہلاکتوں کی انکوائری چل رہی ہے اور اگر بجلی لوڈشیڈنگ وجہ بنی تو کے الیکٹرک کے منتظمین اور ذمہ داران پر قتل کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024