• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

کراچی: شدید گرمی کے باعث دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا

شائع June 25, 2024
— فائل فوٹو/اے ایف پی
— فائل فوٹو/اے ایف پی

کراچی میں شدید گرمی کے باعث دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں ایک ہفتے کے دوران ہیٹ اسٹروک کے 100 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 2 افراد ہیٹ اسٹروک کی علامات کے ساتھ انتقال کرگئے ۔

ماہرین نے بتایا کہ دل کے مریض اس شدید گرمی میں باہر نہ نکلیں، گرمی کی وجہ سے تمام افراد متاثر ہو رہے ہیں، تمام افراد اس موسم میں احتیاط اپنائیں۔

ادھر شہر بھر میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کے سبب محکمہ صحت سندھ کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ اسڑوک وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔

جناح ہسپتال میں 30، سول ہسپتال میں 20، نیوکراچی میں 10، سروسز ہسپتال میں 10 بستروں پر مشتمل وارڈ قائم کیے گئے ہیں۔

ہیٹ اسٹروک ائسولیشن وارڈ میں پانی کے کولر، تولیے، ٹھنڈی بوتلیں بھی موجود ہیں، آئسولیشن وارڈ میں اسٹاف تعینات ، تمام ادویات بھی موجود ہیں۔

شہر بھرکے ہسپتالوں میں اب تک ہیٹ اسٹروک کے 200 سے زائد متاثرہ افراد کو لایا گیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024