• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

عام سی شکل تھی، ڈینٹنگ پینٹنگ کرانے کے بعد خوبصورت ہوگئی، صدف کنول کا اعتراف

شائع June 24, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے خوبصورت نظر آنے کے لیے نہ صرف اپنے دانت ٹھیک کروائے بلکہ مختلف میک اپ سرجریز بھی کروائیں۔

صدف کنول کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے میک اپ سرجریز کرنے کے اعتراف کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد لوگوں نے ان کی جانب سے ڈینٹنگ پینٹنگ کروانے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف خوبصورتی بڑھانے پر بات کی بلکہ فلموں میں آئٹم سانگس کرنے کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

صدف کنول سے جب خوبصورتی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ بچپن اور نوعمری میں ان کی شکل سادہ سی تھی، وہ خاص پرکشش نہیں تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ پھر انہوں نے گروم کیا، انسٹاگرام آیا، انہوں نے چیزیں دیکھیں اور سیکھیں اور بعد میں ڈینٹنگ اور پینٹنگ بھی کروائی۔

صدف کنول کا کہنا تھا کہ ڈینٹنگ اور پینٹنگ کرانے سمیت دانت بھی ٹھیک کروائے، جس کے بعد وہ خوبصورت ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے خوبصورتی بڑھانے کے لیے میک اپ سرجریز کرانے کے اعتراف کے بعد ان کی ماڈلنگ کیریئر کے آغاز کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان کی جانب سے میک اپ سرجریز کرانے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025