• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی: بچوں کی غیرقانونی اسمگلنگ کیس، صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی

شائع June 24, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس میں عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تفتیشی افسر کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس سے متعلق ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران صارم برنی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے دلائل کے لیے مہلت طلب کی گئی، عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ صارم برنی اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔

11 جون کو کراچی شرقی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور اسمگلنگ کے کیس میں سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

8 جون کو کراچی کی سیشن کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے سماجی کارکن صارم برنی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے نے صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024