• KHI: Fajr 4:19am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:24am Sunrise 5:03am
  • ISB: Fajr 3:20am Sunrise 5:03am
  • KHI: Fajr 4:19am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:24am Sunrise 5:03am
  • ISB: Fajr 3:20am Sunrise 5:03am

ٹی20ورلڈ کپ میں امریکا کو بدترین شکست دے کر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

شائع June 23, 2024
عادل راشد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
عادل راشد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

دفاعی چیمپیئن انگلینڈ نے باؤلرز اور کپتان جوز بٹلر کی عمدہ کارکردگی کی بدولت امریکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

برج ٹاؤن، باربیڈس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کو پہلے ہی اوور میں کامیابی حاصل ہو گئی اور وکٹ کیپر بلے باز آندریئس گوس صرف 8 رنز بنانے کے بعد ریس ٹوپلی کی وکٹ بن گئے۔

نتیش کمار نے دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
نتیش کمار نے دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

اس کے بعد اسٹیون ٹیلر کا ساتھ دینے نتیش کمار آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 43 تک پہنچا دیا لیکن سیم کرن نے ٹیلر کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلا دی۔

نتیش کمار نے دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز کی باری کھیلی لیکن ایک اوور قبل امریکی کپتان آرون جونز کو بولڈ کرنے والے عادل رشید نے نتیش کا بھی کام تمام کردیا۔

ملند کمار 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے امریکا کی ٹیم 88 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی۔

اس مرحلے پر کوری اینڈرسن کا ساتھ دینے ہرمیت سنگھ آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 115 تک پہنچا دیا لیکن سیم کرن نے 21 رنز بنانے والے کو چلتا کردیا۔

اس موقع پر کرس جورڈن 19واں اوور کرانے آئے اور اس اوور کی پانچ ہی گیندوں پر پوری امریکی ٹیم کی بساط لپیٹ دی۔

کرس جورڈن نے 5 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی
کرس جورڈن نے 5 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

جورڈن نے پہلے 30 رنز بنانے والے کوری اینڈرسن کو ہیری بروک کے ہاتھوں کیچ کرایا لیکن ایک گیند بعد اگلی تین گیندوں پر علی خان، نوستھُش کنجیگے اور سوربھ نٹوراوالکر کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔

امریکا کی آخری پانچ وکٹیں اسکور میں بغیر کسی اضافے کے گریں اور پوری ٹیم 115 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ کے کرس جورڈن نے 10 رنز کے عوض 4، عادل رشید نے 13 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں جبکہ دو وکٹیں سیم کرن نے حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں جوز بٹلر نے جارحانہ انداز اپنایا اور چھٹے اوور میں ٹیم کی ففٹی مکمل کرانے کے ساتھ ساتھ 32گیندوں پر اپنی بھی نصف سنچری مکمل کر لی۔

بٹلر کی جارحانہ بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انگلینڈ نے 50 سے 100 تک کا سفر صرف 21 گیندوں میں مکمل کیا۔

جوز بٹلر نے 38 گیندوں پر 83 رنز کی باری کھیلی— فوٹو: اے ایف پی
جوز بٹلر نے 38 گیندوں پر 83 رنز کی باری کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ نے 116 رنز کا ہدف 10ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔

بٹلر نے 38 گیندوں پر 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود فل سالٹ نے 21 گیندوں پر 25 رنز کی باری کھیلی۔

انگلینڈ نے میچ میں 10 اوورز قبل ہی ہدف حاصل کر کے بڑی کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

عادل رشید کو ان کی نپی تلی باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024