• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی: پولیس افسروں، اہلکاروں کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

شائع June 23, 2024
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

صوبہ سندھ کی ریپڈ ریسپانس فورس (آر آر ایف ) نے پولیس اہلکاروں پر یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کردی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آر آر ایف کے تمام پولیس اہلکاروں پر محکمے کی عمارت کے احاطے کے اندر گھڑی سرکاری گاڑیوں میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا غیرپیشہ ورانہ رویہ ہے اور نظم وضبط فورس کے اصولوں کے خلاف ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اہلکار پولیس کی کارکردگی پر پڑنے والے منفی اثرات کو روکیں، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنائیں۔

اس میں کہا گیا کہ سرکاری فرائض پر اپنی توجہ برقرار رکھنے کے لیے فورس کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی)، ایس ایس پی آر آرا یف، سی ایم یو سندھ، ڈی ایس پی ایڈمن آر آر ایف سندھ کراچی حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024