• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

مالیاتی بل میں کمپنیوں کے 25 فیصد اخراجات پر ٹیکس عائد کرنے کی سفارش

شائع June 21, 2024
یہ رائلٹی اور ٹیکنیکل فیس انکم ٹیکس کے لیے اخراجات کی مد میں دکھائی نہیں جاتیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
یہ رائلٹی اور ٹیکنیکل فیس انکم ٹیکس کے لیے اخراجات کی مد میں دکھائی نہیں جاتیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

مالیاتی بل میں کمپنیوں کی جانب سے معاون کمپنی کو دی جائے والی رائلٹی اور تکنیکی فیس کا 25 فیصد اخراجات میں شامل نہ کرنے کی تجویز ہے، جبکہ رائلٹی اور تکنیکی فیس کے 25 فیصد اخراجات پر ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مالیاتی بل میں ایسی کمپنی جو معاون کمپنی کو رائلٹی اور تکنیکی فیس ادا کرتی ہو، کے سیلز پروموشن اور اشتہارات پر اٹھنے والے 25 فیصد اخراجات کی اجازت نہ دینے کی تجویز ہے۔

یہ رائلٹی اور ٹیکنیکل فیس انکم ٹیکس کے لیے اخراجات کی مد میں دکھائی نہیں جاتیں۔

تجویز کے مطابق اس رائلٹی اور ٹیکنیکل فیس کا 75 فیصد بطور اخراجات قبول کرلیا جائے گا، جبکہ 25 فیصد کو اخراجات کے بجائے آمدن کے طور پر دیکھا جائے گا اور اس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔ تجویز کا اطلاق 2022 سے ہوگا۔

ماہرین نے تجویز کو قانونی طور پر کمزور قرار دیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے پیداواری شعبے کی حوصلہ شکنی ہوگی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024