• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں نیب کے دو گواہان پر جرح مکمل

شائع June 21, 2024
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی— فائل فوٹو: اے ایف پی
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں نیب کے دو گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر چوہدری نظر، عرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا عثمان گل، ظہیر عباس چوہدری اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کے دو گواہان پر جرح مکمل کی گئی جبکہ مزید دو گواہان پر ابتدائی جرح کی گئی۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت دو جولائی تک ملتوی کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025