• KHI: Fajr 4:16am Sunrise 5:45am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 4:16am Sunrise 5:45am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 5:00am

جس لڑکے پر فدا تھی، اس کی شادی ہوگئی، ہانیہ عامر

شائع June 21, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ جس لڑکے پر فدا تھیں، اب ان کی شادی ہوچکی۔

ہانیہ عامر حال ہی میں مذاق رات شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ ماضی میں ایک لڑکے پر فدا تھیں۔

پروگرام میں ہانیہ عامر اور عمران اشرف نے انکشاف کیا کہ ماضی میں وہ دونوں ایبٹ آباد کے ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور دونوں کو ان کی حرکتوں کی وجہ سے اسکول سے نکالا بھی گیا تھا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے یہ اعتراف کیا کہ ان کا دل بھی ٹوٹ چکا ہے، تاہم انہوں نے دل ٹوٹنے کی وضاحت نہیں کی اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ دل کے ٹوٹنے کے بعد کے حالات سے نمٹنا جانتی ہیں۔

پروگرام کی وائرل ہونے والی کلپ میں ہانیہ عامر بتاتی ہیں کہ انہیں آج تک یک طرفہ محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ایسی محبت پر یقین رکھتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یک طرفہ محبت نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ محبت کے بدلے دوسرا شخص محبت دے تبھی پیار کا مزہ آتا ہے، ورنہ پھر ایسی محبت وقت کی بربادی ہوتی ہے۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ اگر ان سے لاکھوں مداح یک طرفہ محبت کرتے ہیں تو وہ انہیں بدلے میں محبت اور پیار دیتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے دعویٰ کیا کہ ان کا کوئی بھی کرش نہیں، البتہ اعتراف کیا کہ ماضی میں وہ ایک لڑکے پر فدا ہوتی تھیں۔

ہانیہ عامر نے بتایاکہ جب وہ آٹھویں کلاس میں پڑھتی تھیں تب وہ ایک کلاس فیلو لڑکے پر فدا تھیں، بعد ازاں ان کی شادی ہوگئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس لڑکے پر وہ فدا تھیں، اب بھی ان سے ان کی دوستی ہے اور اگر وہ ان کا نام لیں گی تو ہر کسی کو پتا چل جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2024
کارٹون : 26 جون 2024