• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:51pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:51pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm

نئے مالی سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک میں ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی

شائع June 21, 2024
— تصویر: آن لائن/ملک سجاد
— تصویر: آن لائن/ملک سجاد

نئے مالی سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک میں ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ کے مطابق قلیل مدتی بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.94 فیصد کا مزید اضافہ ہوا جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23.78 فیصد ہوگئی۔

حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی میں ملک کے 17 شہر کی 50 منڈیوں سے 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیرہ جائزہ مدت کے دوران 25 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 5 کے نرخوں میں تنزلی جبکہ دیگر 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

20 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، ان میں ٹماٹر (65.84 فیصد)، آلو (5.61 فیصد)، پیاز (3.78 فیصد)، کیلے (3.29 فیصد)، ایل پی جی (2.44 فیصد)، سگریٹ (1.67 فیصد)، دال مونگ (1.53 فیصد)، لہسن (1.29 فیصد)، تازہ ملک (0.95 فیصد)، انڈے (0.83 فیصد) شامل ہیں۔

سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں پہلی سہ ماہی کے لیے گیس چارجز (570 فیصد)، ٹماٹر (191 فیصد)، پیاز (122.66 فیصد)، پسی مرچ (54.81 فیصد)، لہسن (40.55 فیصد)، شرٹنگ (30.75 فیصد) کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔

تاہم، ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ان میں پیٹرول (3.76 فیصد)، ڈیزل (0.84 فیصد)، ٹوٹا چاول باسمتی اور دال مسور (0.08 فیصد) اور مرغی کا گوشت (0.05 فیصد) شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2024
کارٹون : 26 جون 2024