• KHI: Fajr 4:17am Sunrise 5:46am
  • LHR: Fajr 3:22am Sunrise 5:01am
  • ISB: Fajr 3:17am Sunrise 5:01am
  • KHI: Fajr 4:17am Sunrise 5:46am
  • LHR: Fajr 3:22am Sunrise 5:01am
  • ISB: Fajr 3:17am Sunrise 5:01am

کوئٹہ: زرغون غر سے اغوا ہونے والے 10 افراد تاحال بازیاب نہ ہوسکے

شائع June 21, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے زرغون غر سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے 10 افراد تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر سبی نے بتایا کہ مغویوں کی بازیابی کے لیےکوششیں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مغوی 2 روز قبل پکنک منانے کے لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون غر میں شعبان کے مقام واقع پکنک پوائنٹ سے 10 افراد کو اغوا کرلیا گیا تھا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد گزشتہ رات 16 افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے اور شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 6 افراد کو چھوڑ دیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ مغویوں میں پنجاب کے رہائشی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024