• KHI: Asr 5:18pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:11pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:18pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:11pm Maghrib 7:22pm

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، شہر میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان

شائع June 21, 2024
— فائل فوٹو:شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو:شٹر اسٹاک

کراچی والے ہوشیارہو جائیں، شہر قائد میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اگلے 4 روز تک درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فی الحال بارش کا کو ئی امکان نہیں، کراچی میں مون سون سیزن کا آغاز جولائی میں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا نمی کا تناسب میں 72 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سےچلنے والی ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2024
کارٹون : 26 جون 2024