• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عمرو عیار عید کے پہلے تین دن ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب

شائع June 20, 2024 اپ ڈیٹ June 21, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں نے اچھی کمائی سے آغاز کیا، تاہم سائنس فکشن فلم ”عمرو عیار“ ابتدائی تین دن میں ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب رہی۔

اگرچہ عمرو عیار نے سب سے زیادہ کمائی کی، تاہم اس کے ساتھ ہی فلم ”نابالغ افراد“، ”ابھی“ اور ”بھیڑیا“ بھی باکس آفس پر رنگ جمانے میں کامیاب رہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سسپنس، تھرلر اور جادوئی طاقتوں کے خلاف جنگ کی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم ”عمرو عیار“ ریلیز کے پہلے تین دن میں ساڑھے چار کروڑ روپے کے بزنس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان رہی۔

عاشر وجاہت اور ثمر جعفری کی فلم ”نابالغ افراد“ باکس آفس پر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

اداکارہ کبریٰ خان اور ممتاز گوہر کی رومانوی فلم ”ابھی“ صرف ترانوے لاکھ روپے ہی کما سکی اور باکس آفس پر وہ کمائی کے حوالے سے تیسرے نمبر پر رہی۔

مرڈر مسٹری ایکشن فلم ”بھیڑیا“ عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر ریلیز ہونے والی چوتھی فلم تھی جو فلم بینوں کو زیادہ متاثر نہ کر سکی اور صرف چند لاکھ روپے کا ہی بزنس کر پائی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024