• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پرویز الہٰی کو لاہور ہائی کورٹ سے مزید ریلیف مل گیا

شائع June 20, 2024
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی— فائل فوٹو: ایکس
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی— فائل فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ایک اور مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا اور پراسیکیوشن نے پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ وہ پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا منظور کر لی۔

یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے پرویز الہٰی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منظوری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024