• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

حکومت کا کھاد کی پیداواری لاگت معلوم کرنے کیلئے کمپنیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

شائع June 20, 2024
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا — فائل فوٹو: ڈان
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا — فائل فوٹو: ڈان

حکومت نے کھاد کی پیداواری لاگت معلوم کرنے کے لیے کھاد کمپنیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوریا کے اسٹاک کی دستیابی، طلب و رسد اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کھاد کی پیداواری لاگت معلوم کرنے کے لیے کھاد کمپنیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں یوریا کھاد کی کوئی کمی نہیں ہے، کھاد کمپنیوں کو گیس بلاتعطل فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرٹیلائزر کمپنیاں، ڈیلرز اور ایجنسیوں کی کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لیں، صوبے کھاد کے ڈیلرز اور ایجنسیوں کی تصدیق کریں جبکہ گھوسٹ ڈیلر اور ایجنسی کو بلیک لسٹ کر دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025