• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:51pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:51pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm

خیبرپختونخوا میں منشیات کی روک تھام کیلئے نارکوٹکس ایمرجنسی نافذ

شائع June 20, 2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور 19 رکنی ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے — فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور 19 رکنی ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے — فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں منشیات کی روک تھام کے لیے نارکوٹکس ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور 19 رکنی ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔

ٹاسک فورس کے دیگر اراکین میں متعلقہ کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی)، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، متعلقہ انتظامی سیکریٹریز اور دیگر شامل ہیں۔

صوبے میں منشیات کی تیاری اور سپلائی کا سدباب خصوصاً تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور جیلوں میں منشیات کی فراہمی کا تدارک ٹاسک فورس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

ٹاسک فورس طبی اور سائنسی مقاصد کے نام پر منشیات کے غیر قانونی استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی بھی نگرانی کرے گی۔

ٹاسک فورس ان معاملات سے متعلق وزیر اعلیٰ کو سہ ماہی رپورٹ پیش کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2024
کارٹون : 26 جون 2024