سابق شوہر سے دوبارہ شادی کے سوال پر سائرہ یوسف کا کرارا جواب
عید الاضحیٰ کے موقع پر اداکارہ سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے ان سے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کرنے سے متعلق سوال کرنا شروع کردیے۔
اداکارہ نے عید کے موقع پر بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں تو جہاں شوبز شخصیات نے ان کی اور بیٹی کی تعریفیں کیں، وہیں مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سائرہ یوسف کی صاحبزادی کے ساتھ تصویر پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کی شہروز سے طلاق پر بھی اظہار افسوس کیا۔
ایک مداح نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ان سے معصومانہ انداز میں سوال کیا کہ کیا وہ دوبارہ شہزور سے شادی نہیں کر سکتیں؟
مداح کے سوال پر اداکارہ نے غصے کا اظہار کرنے کے بجائے انہیں خاموشی سے مختصر جواب دیا کہ نہیں، وہ ان سے دوبارہ شادی نہیں کر سکتیں۔
خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی نورے بھی ہے جب کہ ان کے درمیان 2020 میں طلاق ہوگئی تھی۔
دونوں کے درمیان طلاق کے کچھ عرصے بعد ہی شہزور سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی تھی اور ان سے بھی اداکار کو ایک بیٹی ہے۔
شادی سے قبل بھی سائرہ اور شہزور چھ سال تک ایک ساتھ تعلیم حاصل کرتے رہے تھے، دونوں کے درمیان اچھے تعلقات رہے تھے۔
طلاق کے بعد بھی دونوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور شادی ختم ہونے کے بعد بھی وہ ایک ساتھ فلم میں دکھائی دیے تھے جب کہ مختلف تقریبات میں خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے ملتے دکھائی دیتے ہیں۔