• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

کوئٹہ: نواحی علاقے زرغون غر میں پکنک پوائنٹ سے 10 افراد اغوا

شائع June 20, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون غر میں شعبان کے مقام واقع پکنک پوائنٹ سے 10 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لیویز ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد گزشتہ رات 16 افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے اور شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 6 افراد کو چھوڑ دیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ مغویوں میں پنجاب کے رہائشی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 13 اپریل کو صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد سمیت کُل 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ موسی خیل نے کہا تھا کہ 12 اپریل کی رات 10 سے 12 مسلح افراد نے نوشکی تفتان شاہراہ این-40 پر سلطان چڑھائی کے قریب ناکہ بندی کی، مسلح افراد مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کرتے رہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مسلح افراد نے تفتان جانیوالی بس روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے، شناخت پریڈ کے بعد 9 مسافروں کو اغوا کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی کاکہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد نوشکی پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب ایک پل کے نیچے سے اغوا کیے گئے 9 افراد کی لاشیں برآمد کرلی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024