• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

ٹی 20 ورلڈکپ: سپر ایٹ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

شائع June 20, 2024
— فوٹو: ایکس / انگلینڈ کرکٹ ٹیم
— فوٹو: ایکس / انگلینڈ کرکٹ ٹیم

ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے 38، نکولس پورن اور کپتان رومین پاول نے 36، 36 رنز اسکور کیے جبکہ شرفین ردرفورڈ نے 28 رنز اور برینڈن کنگ 23 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیونگ اسٹون نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

جواب میں انگلینڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور جوز بٹلر نے 67 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، لیکن اس موقع پر کپتان 25 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔

ویسٹ انڈیز کو جلد ہی دوسری کامیابی مل گئی، جب معین علی صرف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد انگلینڈ نے بیٹرز فل سالٹ اور جونی بیئرسٹو کی 44 گیندوں پر 97 رنز کی ناقابل شکست ساجھے داری کی مدد سے 18 ویں اوور میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

فل سالٹ نے 47 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 87 رنز جبکہ جونی بیئرسٹو نے 26 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

فل سالٹ کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے میں دو گروپ ہیں، پہلے گروپ میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور بھارت جبکہ دوسرے گروپ میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

دونوں گروپس سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 30 جون 2024
کارٹون : 28 جون 2024